ایل ڈی اے گورننگ باڈی کی منظوریوں پر عملدرآمد نہ ہوسکا

ایل ڈی اے گورننگ باڈی کی منظوریوں پر عملدرآمد نہ ہوسکا

19 اگست کے اجلاس کے ایک ماہ بعد بھی میٹنگ منٹس جاری نہ ہوئے

لاہور( شیخ زین العابدین )ایل ڈی اے گورننگ باڈی کی منظوریوں پر عملدرآمد نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، انیس اگست کے اجلاس کے ایک ماہ بعد بھی میٹنگ منٹس جاری نہ ہوسکے ، منظور شدہ بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر عملی پیش رفت بھی تاخیر کا شکار ہے ۔ گورننگ باڈی نے رواں مالی سال ایل ڈی اے کے لیے سینتالیس ارب روپے ریونیو کا ہدف مقرر کیا، مگر اضافی آمدن کے لیے منظور متعدد منصوبے تاحال عملی شکل اختیار نہیں کرسکے ۔ایل ڈی اے سٹی، ایونیو ون، جوبلی ٹاؤن اور ایل ڈی اے انکلیو سمیت مختلف منصوبوں پر فیصلوں کے باوجود عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے انیس اگست کو ہونے والے اجلاس میں رواں مالی سال کے بجٹ اور متعدد ریونیو جنریشن منصوبوں کی منظوری دی، تاہم ایک ماہ گزرنے کے باوجود میٹنگ منٹس جاری نہ ہوسکے ۔ذرائع کے مطابق گورننگ باڈی سے منظور بجٹ بھی عملی طور پر مکمل طور پر فعال نہیں ہوسکا، جس کے باعث ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات متاثر ہونے لگے ہیں۔سیلز اینڈ الاٹمنٹ سے انیس اعشاریہ دو ارب روپے جبکہ ایل ڈی اے سٹی سے پندرہ ارب روپے ریونیو کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، لیکن اضافی آمدن کے لیے منظور منصوبوں پر پیش رفت نہ ہوسکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...