ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک اور نوجوان جاں بحق
الیکٹرانکس دکان پر ڈکیتوں کا دھاوا، ایک شخص زخمی، علاقہ مکینوں کا احتجاجرواں سال ڈکیتی مزاحمت پر مارے جانے والے شہریوں کی تعداد 55 ہوگئی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہرقائد میں مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت پرایک گھرکا چراغ بجھادیا۔ شاہ لطیف ٹاؤن الیکٹرانکس شاپ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر نوجوان جاں بحق ہوگیا جو دکان کا مالک تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کر نے مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں الیکٹرانکس شاپ کا مالک 30 سالہ سعید نواز جاں بحق اورایک شخص منیر زخمی ہوگیا ۔ حالیہ واقعے کے بعد شہر میں رواں سال میں اب تک ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے معصوم و نہتے شہریوں کی تعداد 55 ہو گئی ہے ۔پولیس کے مطابق واقعہ ڈسٹرکٹ ملیر کے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے شاہ لطیف ٹاون سیکٹر16 بی میں واقع الیکٹرانکس شاپ پرڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرپیش آیا۔ایس ایچ اوشاہ لطیف محمد علی شاہ نے بتایا کہ 3 ڈاکو الیکٹرانکس شاپ میں واردات کی نیت سے داخل ہوئے تودکاندارکی جانب سے مزاحمت کی گئی جبکہ متوفی نے اپنا لائسنس یافتہ پستول اٹھایا تو ڈاکوؤں اندھا دھند فائرنگ کردی، پولیس موقع پر موجود ہے اورواقعے کی مزید جانچ جاری ہے جبکہ فرارہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔بعد ازاں شاہ لطیف میں عوام نے ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کے جاں بحق ہونے کے خلاف مرکزی شاہراہ پر احتجاج کیا اور سڑک پر ٹریفک کی روانی کو بند کردیا، بعد ازاں پولیس نے یقین دہانی کرا کے ملزمان کو منتشر کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments