اسلام آباد میں جدید الیکٹرک ڈبل ڈیکر بس سروس شروع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد میں جدید الیکٹرک ڈبل ڈیکر بس سروس شروع کرنیکا فیصلہ

بسیں 15سے زائد اہم تفریحی، تاریخی اور سیاحتی مقامات کو آپس میں منسلک کرنیوالے مخصوص روٹس پر چلائی جائینگی ،چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد،(اپنے رپورٹرسے ) سی ڈی اے نے اسلام آباد کی سیر و تفریح کو مزید آسان، اور دلکش بنانے کے لیے جدید الیکٹرک ڈبل ڈیکر بس سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس اقدام کا مقصد شہریوں کے ساتھ ساتھ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو اسلام آباد کے قدرتی حسن، سرسبز ماحول، دلکش مناظر، تفریحی مقامات اور اہم تاریخی و سیاحتی مراکز کی سیر کے لیے جدید، آرام دہ، محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنا ہے ۔الیکٹرک ڈبل ڈیکر بسیں ایک مخصوص روٹس پر چلائی جائیں گی، جس کے ذریعے شہری اور سیاح اسلام آباد کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ شہر کے اہم تفریحی، تاریخی اور سیاحتی مقامات کا بھی آسانی سے دورہ کر سکیں گے ۔ چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کہا کہ الیکٹرک ڈبل ڈیکر بسیں اسلام آباد کے 15سے زائد اہم تفریحی، تاریخی اور سیاحتی مقامات کو آپس میں منسلک کرنے والے مخصوص روٹس پر چلائی جائیں گی، جس کے ذریعے شہریوں اور سیاحوں کو ایک منظم اور آسان سفری سہولت کے ساتھ متعدد مقامات کی سیر کا موقع ملے گا۔اس روٹ میں لیک ویو پارک، شکرپڑیاں، پاکستان مونومنٹ، فیصل مسجد، دامنِ کوہ اور ڈی چوک سمیت اسلام آباد کے دیگر اہم تفریحی، خوبصورت اور تاریخی مقامات شامل ہوں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...