صحافیوں کی سہولت کے لیے جرنلسٹس فیسیلی ٹیشن ڈیسک قائم
کراچی (سٹی ڈیسک) سینئر وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کی خصوصی ہدایت پر محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کی جانب سے صحافی برادری کو درپیش مسائل کے فوری حل اور انہیں سہولیات کی فراہمی کے لیے جرنلسٹس فیسیلی ٹیشن ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے ۔۔۔
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کے مطابق جرنلسٹس فیسیلیٹیشن ڈیسک کے قیام کا مقصد صحافیوں، پریس کلبز اور میڈیا پرسنز کو مختلف امور کے سلسلے میں سہولت اور رہنمائی فراہم کرنا ہے ۔تمام معزز صحافی حضرات، پریس کلبز اور میڈیا پرسنز اپنے درپیش مسائل، بشمول ایکریڈیشن کارڈز کا اجراء، مالی معاونت، طبی صورتحال، پریس کلبز سے متعلق امور اور دیگر فلاح و بہبود معاملات کے فوری حل کے لیے جرنلسٹس فیسیلی ٹیشن ڈیسک سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments