مپیکو لائن سٹاف کیلئے حفاظتی اقدامات پر زیر ٹالرنس پالیسی نافذ
ملتان(خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل ساجد حسین گوندل نے حسن آباد سب ڈویژن میں ٹی اینڈ پی پریڈ کے دوران مقررہ حفاظتی آلات پیش نہ کرنے پر ایک اہلکار کو معطل جبکہ چار اہلکاروں سے وضاحت طلب کرلی۔۔۔
جبکہ ٹی اینڈ پی پریڈ میں غیر حاضر رہنے والے اہلکاروں سے بھی جواب طلب کیا گیا۔سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو سرکل ملتان کی ہدایت پرٹی اینڈ پی پریڈ سیفٹی انسپکٹر، ایچ ایس ای ڈائریکٹوریٹ کی موجودگی میں اور ایس ڈی او سیفٹی میپکو سرکل ملتان کی معاونت سے حسن آباد سب ڈویژن میں منعقد ہوئی۔پریڈ کے دوران لائن سٹاف کے ٹولز اینڈ پلانٹ اور پرسنل پروٹیکٹو ایکوپمنٹ کا معائنہ کیا گیا اور ان کی دستیابی، حالت اور مقررہ حفاظتی تقاضوں کے مطابق ہونے کا جائزہ لیا گیا۔ مقررہ ٹی اینڈ پی پیش نہ کرنے والے ایس ڈی او حسن آبادسب ڈویژن چوہدری تنویر اختر نے اسسٹنٹ لائن مین عمیر کو معطل کرنیکے احکامات جاری کئے جبکہ لائن مین فرسٹ رب نواز،اسسٹنٹ لائن مین محمد علی افضل، ساجد علی سے وضاحت طلب کی گئی۔ غیر حاضر اہلکاروں لائن مین گریڈ سیکنڈ منور خان،اسسٹنٹ لائن مینوں محمد ظفر، قیصر عباس، تحسین اعجاز اور خدا بخش سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔ متعلقہ وضاحتیں حاصل کرکے ریکارڈ اور مزید ضروری کارروائی کے لئے پیش کردی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments