فیسکو بھیرہ کے لائن مین کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق
فیسکو بھیرہ کے لائن مین کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق آئی سی ایس کا طالب علم تھا ،کالج جا رہا تھا کہ راستے میں مسافر کوچ کی زد میں آ گیا
بھیرہ(نامہ نگار)فیسکو بھیرہ کے لائن مین محمد عرفان کا جواں سال بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ متوفی عبدالمُقسط پنجاب کالج بھیرہ میں آئی سی ایس کا طالب علم تھا اور موٹر سائیکل پر کالج جا رہا تھا کہ راستے میں مسافر کوچ کی زد میں آ گیا حادثہ اتنا شدید تھا کہ عبدالمُقسط موقع پر ہی دم توڑ گیا۔مرحوم کی نمازِ جنازہ ہیلی کوٹھی گراؤنڈ میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات، اساتذہ، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عبدالمُقسط کی اچانک وفات پر پنجاب کالج بھیرہ کے پرنسپل پروفیسر اشعر رشید، کالج کے اساتذہ، سٹاف اور طلبہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی ۔اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments