انٹرمیڈیٹ امتحانات میں دارالعلوم محمدیہ رضویہ کی شاندار کامیابی
پہلی اور دوسری پوزیشن دارالعلوم محمدیہ رضویہ پنڈ دادن خان کے طلبہ کے نام
راولپنڈی (دنیا رپورٹ) راولپنڈی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں دارالعلوم محمدیہ رضویہ پنڈ دادن خان نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی اور دوسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔ادارے کے ہونہار طالب علم علامہ ذوہیب عمران نے 1013 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن جبکہ حافظ جواد محمود ملک نے 996 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ۔اس موقع پر محمد تنویر چشتی نے دارالعلوم محمدیہ رضویہ کی انتظامیہ، کامیاب طلبہ، جملہ اساتذۂ کرام، تمام معاونین، بالخصوص قبلہ پیر انور قریشی ، تحریکِ حی علی الفلاح کے اراکین اور انجمن غلامانِ مصطفیٰ ﷺ کو اس عظیم کامیابی پر صدہا مبارکباد پیش کی۔ اہلِ علاقہ نے بھی دارالعلوم محمدیہ رضویہ کی اس شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کے منتظمین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments