کارپوریشن کی 52 دکانوں کی نیلامی کیخلاف حکم امتناعی جاری
انتظامیہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دکانیں نیلام کر رہی:درخواست گزار
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں میونسپل کارپوریشن کی دکانوں کی نیلامی کے خلاف کیس کی سماعت ،عدالت نے 52 دکانوں کی نیلامی کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار حیدر عوان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ جڑانوالہ میونسپل کارپوریشن کے ساتھ پانچ سالہ کرائے کی بنیاد پر معاہدہ ہوا لیکن ابھی 5سال مکمل نہیں ہوئے اور دکانوں کو خالی کروانے کے نوٹس بھجوانے کے ساتھ نیلامی کی تاریخ مقرر کردی۔وکیل نے بتایا کہ دکانوں کی نیلامی کا طریقہ کار غیر قانونی غیر آئینی ہے ، انتظامیہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دکانوں کو نیلام کر رہی ہے۔ ، لہذا عدالت دکانوں کی نیلامی کلعدم قرار دے دو رکنی بینچ نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے 52دکانوں کی نیلامی کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا اور آئندہ سماعت پر ڈی سی فیصل آباد کو بھی طلب کر لیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments