آٹا بحران بڑھ گیا،قیمت200 روپے ہونیکا امکان

آٹا بحران بڑھ گیا،قیمت200 روپے ہونیکا امکان

آٹا بحران بڑھ گیا،قیمت200 روپے ہونیکا امکانملوں کو فراہم کیا جانے والا گندم کا کوٹہ عام چکی کی ضرورت کے برابر نہیں،مالکان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے اثرات آٹے کی قیمتوں تک پہنچ گئے ، فلور ملوں کو سرکاری کوٹے کی مبینہ ناکافی فراہمی نے بحران کا خطرہ بڑھا دیا، اورگندم کی مطلوبہ فراہمی نہ ہونے پر سرگودھا سمیت ریجن بھر میں آٹا 175 سے بڑھ کر 200 روپے فی کلو تک پہنچنے کاامکان بڑھ گیا ہے ۔ فلور مل مالکان کے مطابق اس وقت ملوں کو فراہم کیا جانے والا گندم کا کوٹہ ایک عام چکی کی ضرورت کے برابر بھی نہیں، جس کے باعث متعدد فلور ملوں نے پیداوار محدود یا بند کرنا شروع کردی ہے اور مارکیٹ میں آٹے کی دستیابی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ،جب حکومت نجی شعبے میں گندم کی خریداری کر رہی تھی تو فلور ملز کی جانب سے بارہا خبردار کیا گیا تھا کہ اس پالیسی کے نتیجے میں آٹے کی قلت پیدا ہوسکتی ہے ، تاہم ان کے تحفظات پر توجہ نہ دی گئی اور اب گندم کی دستیابی کا مسئلہ شدت اختیار کررہا ہے ، دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے گندم کی ترسیل، پسائی اور آٹے کی سپلائی کے اخراجات بھی بڑھا دیے ہیں جس کا براہ راست اثر صارفین پر پڑ رہا ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر مطلوبہ مقدار میں گندم فراہم نہ کی گئی تو نہ صرف آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا بلکہ مارکیٹ میں قلت بھی پیدا ہوسکتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...