ہارٹی کلچر ایجنسی کی استعداد بڑھانے کیلئے نئی مشینری خرید لی گئی

ہارٹی کلچر ایجنسی کی استعداد  بڑھانے کیلئے نئی مشینری خرید لی گئی

ملتان(وقائع نگار خصوصی)ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے ادارے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے بکیٹ مشینری خرید لی۔ مشینری کی خریداری سے فیلڈ سرگرمیوں میں بہتری آئے گی اور لائٹس کی تنصیب و مرمت سمیت پودوں کی تراش خراش کے کام میں معاونت حاصل ہوگی۔

ایم ڈی نے ایڈمن، ہارٹی کلچر اور انجینئرنگ برانچ کے افسروں سے ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے ملاقات کی اور مختلف امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہر کو روشن اور سرسبز بنانے کیلئے مشینری کی ضرورت تھی جو اللہ کے کرم سے پوری ہوگئی ہے ، اس پر ایچ اے ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی سیلف انکم میں اضافے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ شہر کو گرین کرنے کیلئے سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ زکریا پارک میں خوبصورت لائٹ بورڈ کی تنصیب سے روڈ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو فیلڈ سرگرمیوں میں مشینری کے موثر استعمال اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...