سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کا نیا پلان مرتب کر نیکا فیصلہ
شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے :ایم ڈی واسا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے سیوریج لائنوں اور مین چینلز کی ڈی سلٹنگ کا پلان ازسرنو مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام چھوٹی بڑی سیوریج لائنوں اور مین چینلز کی ڈی سلٹنگ مرتب کردہ پلان کے مطابق مکمل کی جائے ۔ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے کہا کہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مون سون سیزن ختم ہو چکا ہے ، لہٰذا سیوریج لائنوں اور مین چینلز کی ڈی سلٹنگ ترجیحی بنیادوں پر شروع کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments