1کروڑ 29 لاکھ کے سرکاری رقبے کی جعلی الاٹمنٹ پر کلرک گرفتار

1کروڑ 29 لاکھ کے سرکاری رقبے کی جعلی الاٹمنٹ پر کلرک گرفتار

1کروڑ 29 لاکھ کے سرکاری رقبے کی جعلی الاٹمنٹ پر کلرک گرفتارسرکاری رقبوں کی الاٹمنٹ کے اربوں روپے کے کیسز پہلے ہی رپورٹ ہوچکے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرکاری رقبوں کی مبینہ جعلی الاٹمنٹ اور غیرقانونی منتقلی کے معاملات میں ایک اور کارروائی سامنے آگئی، اینٹی کرپشن نے ایک کروڑ 29 لاکھ روپے مالیت کے سرکاری رقبے کی جعلی الاٹمنٹ تیار کرکے پرائیویٹ افراد کو منتقل کرنے کے الزام میں آفسر آبادی کے سابق کلرک گلزار حسین کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سرکاری رقبوں کی الاٹمنٹ اور منتقلی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے اربوں روپے مالیت کے کیسز پہلے ہی رپورٹ ہوچکے ہیں، تاہم متعدد معاملات کی مکمل چھان بین کے لیے مطلوبہ سرکاری ریکارڈ تک رسائی بھی ایک اہم رکاوٹ بنی ہوئی ہے ، جس کے باعث اصل حقائق سامنے لانے کی کوششیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ 

 موجودہ کیس میں اینٹی کرپشن کے مطابق سابق RCC کلرک گلزار حسین نے مبینہ ملی بھگت اور جعل سازی سے سرکاری رقبے کی جعلی الاٹمنٹ تیار کی اور اسے پرائیویٹ افراد کو منتقل کردیا، جس پر تحقیقات کے دوران ملزم کی عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد اینٹی کرپشن سرگودھا کی ریڈنگ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم سے جعلی الاٹمنٹ کی تیاری، سرکاری رقبے کی منتقلی، مبینہ ملی بھگت میں شامل دیگر افراد اور ریکارڈ میں ممکنہ ردوبدل کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے ، جبکہ ذرائع کے مطابق معاملے کی مکمل چھان بین کے لیے متعلقہ ریکارڈ کا حصول انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...