سی پی او کی امن و امان کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایت

سی پی او کی امن و امان کیلئے  مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایت

پینسرہ(نمائندہ دنیا) سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے تھانہ ٹھیکریوالا کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیس افسران و اہلکاروں کو موجودہ ملکی صورتحال اور ممکنہ احتجاج کے حوالے سے بریفنگ دی۔

سی پی او تنویر حسین نے کہا کہ ممکنہ احتجاج کے پیش نظر بہتر حکمت عملی مرتب کرنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ پولیس کا بنیادی فرض شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانا ہے ، لہٰذا تمام اہلکار الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور کسی بھی شرپسند عنصر کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے ۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...