الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے تنخواہ کے ساتھ ہاؤس جاب لازمی

الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے تنخواہ کے ساتھ ہاؤس جاب لازمی

اسلام آباد (نیوزرپورٹر )الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل (AHPC) نے تمام الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے لیے تنخواہ کے ساتھ ہاؤس جاب (پیڈہاؤس جاب) کو لازمی قرار دینے کی منظوری دے دی ہے ۔ وزارتِ قومی صحت کے ماتحت الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کے فیصلے کا اطلاق شعبے میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کے لئے ہے۔۔

 ، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کے سیکرٹری کے مطابق مذکورہ فیصلہ کونسل کے 14ویں اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا تھا۔ پیڈ ہاؤس جاب کی یہ پالیسی 2026 (اسپرنگ 2026) اور اس کے بعد داخلہ لینے والے تمام طالب علموں پر لاگو ہوگی۔ کونسل کے مطابق مذکورہ فیصلے پر سرکاری و نجی ہیلتھ پروفیشنلز تعلیمی ادارے فوری طور پر عمل کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...