پی پی ایس سی :مختلف محکموں میں خالی اسامیوں کیلئے امتحانی نتائج

پی پی ایس سی :مختلف محکموں میں خالی اسامیوں کیلئے امتحانی نتائج

جیل خانہ جات میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 6 اسامیوں کیلئے 121 امیدوار کامیاب

لاہور (خبر نگار) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے مختلف محکموں کے تحریری نتائج اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ۔ ان نتائج میں محکمہ بورڈ آف ریونیو، پنجاب فوڈ اتھارٹی، محکمہ جیل خانہ جات، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو، بورڈ آف ریونیو میں سٹینوگرافر کی 2 اسامیوں کیلئے انگریزی شارٹ ہینڈ ٹیسٹ میں کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔ اے ڈی سی ریونیو، کوٹ ادو، بورڈ آف ریونیو میں سٹینوگرافر کی ایک اسامی کیلئے بھی انگریزی شارٹ ہینڈ ٹیسٹ میں کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی، پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں پبلک ریلیشنز آفیسر کی ایک اسامی کیلئے تحریری اور پروفیشنسی ٹیسٹ کے نتیجے میں5 امیدوار انٹرویو کیلئے عارضی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں۔ جیل خانہ جات ڈیپارٹمنٹ میں خواتین کیلئے جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 6 اسامیوں کیلئے 121 امیدوار تحریری امتحان کے بعد انگلش ٹائپنگ ٹیسٹ اور کیلئے کامیاب قرار پائے ہیں۔پنجاب پبلک سروس کمیشن نے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں چیف آفیسر  میونسپل آفیسر (ریگولیشنز)کی 20 اسامیوں کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...