انٹر نتائج ، کم کارکردگی والے کالجز کیخلاف کارروائی کافیصلہ

انٹر نتائج ، کم کارکردگی والے کالجز کیخلاف کارروائی کافیصلہ

رواں سال سرکاری کالجز کے نتائج پچھلے برسوں کی نسبت بہتر :ہایئر ایجوکیشن

لاہور(خبر نگار)انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کم کارکردگی دکھانے والے سرکاری کالجز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ بورڈ ایوریج سے کم نتائج دینے والے کالجز، سربراہان اور اساتذہ کی نشاندہی کی جائے گی، جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے سرکاری کالجز کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا تفصیلی ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔تمام ڈائریکٹوریٹس سے کالجز کے نتائج کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی، جس کے بعد بورڈ ایوریج سے کم نتائج دینے والے سرکاری کالجز کی نشاندہی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق کم نتائج دینے والے کالج سربراہان اور متعلقہ اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ ، جبکہ نتائج کی وجوہات بھی معلوم کی جائیں گی۔دوسری جانب محکمہ ہائر ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال سرکاری کالجز کے نتائج گزشتہ برسوں کی نسبت بہتر رہے ہیں۔ڈی پی آئی کالجز کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری کالجز کے طلبہ نے رواں سال مختلف کیٹیگریز میں 29 پوزیشنز بھی حاصل کی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...