اوور ٹیک پر جھگڑا، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی(اسٹاف رپورٹر)قیوم آباد کے قریب کالے ڈالے اور آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے درمیان اوور ٹیک کرنے پر جھگڑے کا مقدمہ آن لائن ٹیکسی ڈرائیور حمید سلطان کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ۔۔۔
پولیس کے مطابق مقدمہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں جھگڑا، تشدد کرنے اور ہوائی فائرنگ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ۔ واقعہ گزشتہ روز قیوم آباد شاہراہِ بھٹو کے قریب پیش آیا تھا۔مدعی مقدمہ کے مطابق وہ ڈیفنس سے خاتون سواری کو لے کر شاہ فیصل کالونی جا رہا تھا، قیوم آباد سے شاہراہِ بھٹو کی جانب جاتے ہوئے کالے ڈالے نے سائیڈ دے کر روکا، ڈبل کیبن گاڑی سے ڈرائیور اور ایک گارڈ اترا۔ کالے ڈالے کے ڈرائیور نے نیچے اترنے کا کہا اور گالیاں دیں، میں نے موبائل پر کال ملائی تو گارڈ نے اپنی گن کو چیمبر کیا، ڈالے کے ڈرائیور نے کہا کہ گاڑی سائیڈ پر لگا کر بات کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments