وکیل کانظر بندی نوٹیفکیشن ہائیکورٹ برہم،ڈی سی نے معافی مانگ کر واپس لے لیا

 وکیل کانظر بندی نوٹیفکیشن ہائیکورٹ برہم،ڈی سی نے  معافی مانگ کر واپس لے لیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس اکبر ڈوگر مبشر مقصود اعوان ایڈووکیٹ کی نظربندی کا غیر قانونی نوٹیفکیشن جاری کرنے پر ڈپٹی کمشنر پر برہم ،

ڈی سی نے غیر مشروط معافی مانگ کر نوٹیفکیشن واپس لے لیا عدالتی حکم پر ڈی سی سیالکوٹ اویس مشتاق عدالت پیش ہوئے ۔جسٹس اکبر ڈوگر نے کہا آپ نے نظر بندی کا غیر قانونی نوٹیفکیشن کیسے جاری کیا ۔  قانونی طریقہ کار کیوں نہیں اپنایا نہیں ؟ ڈی سی نے بتایا ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ پر نوٹیفکیشن جاری کیا ۔جسٹس اکبر ڈوگر نے کہا کہ آپ نے پولیس کی بات ایسے ہی بات مان لی ؟ اپنا دماغ کیوں استعمال نہیں کیا؟ ۔ جس پرڈپٹی کمشنر نے کہاجیل سپرنٹنڈنٹ کومبشر مقصود کی رہاکرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...