بھوپالوالا:گیپگو کی نااہلی نے ایک اور گھر کا چراغ بجھا دیا
رانا ندیم ٹریکٹر ٹرالی کا جیک اٹھاتے انتہائی نیچی بجلی تاروں کی زد میں آکرگیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )گیپگو حکام کی مبینہ نااہلی نے ایک اور گھر کا چراغ بجھا دیا۔بھوپالوالا سب ڈویژن میں سمبڑیال ورسالکے کا رہائشی 30 سالہ شادی شدہ رانا ندیم عرف دیمہ نیچی بجلی کی تاروں کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق خطرناک حد تک نیچے لٹکتی بجلی کی تاریں عرصہ دراز سے شہریوں اور مویشیوں کیلئے خطرہ بنی ہوئی ہیں مگر متعلقہ حکام کی جانب سے مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے ۔ رانا ندیم کے اہلِخانہ نے قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اہلِخانہ پولیس، ضلعی انتظامیہ، گیپگو کے اعلیٰ حکام سمیت دیگرمتعلقہ فورمز سے رابطہ کر رہے ہیں ۔تاکہ واقعہ کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین کروا کر انہیں قرارواقعی سزادلوائی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments