شہری پر سوٹوں سے مبینہ تشدد، دانت توڑ ڈالے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بائی پاس پر دوست کو گالی گلوچ سے منع کرنے کی پاداش میں شہری پر سوٹوں سے مبینہ تشدد، دانت توڑ ڈالے ،
بتایا جاتا ہے کہ چک نمبر 75 جنوبی کا رہائشی اپنے دوست فرخ چیمہ کے ہمراہ چک نمبر 40 شمالی بائی پاس پر ہوٹل کے قریب موجود تھا کہ عصر سیال، شہزاد سیال، اظہر سیال اور امان اﷲ نے چار نامعلوم ساتھیوں سمیت فرخ چیمہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
دوست کو چھڑانے پر ملزمان نے اسے سوٹوں، مکوں اور لاتوں سے مارا، عصر سیال کے مکے سے اس کے نچلے دانت ٹوٹ گئے جبکہ دیگر ملزمان نے اسے زمین پر گرا کر تشدد کیا۔ راہگیروں نے مداخلت کرکے جان بخشی کرائی، ملزمان مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments