ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت
کراچی(این این آئی) ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں ٹریفک نظام کی بہتری اور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی ٹریفک، ایس پیز ٹریفک اور۔۔
دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک نے شہر میں ٹریفک کی موجودہ صورتحال، پولیس کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنانے کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو کیمروں اور جدید ٹریفک مانیٹرنگ نظام کی تنصیب سمیت دیگر امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے بریفنگ کا جائزہ لیتے ہوئے ٹریفک نظام کو مزید مؤثر بنانے اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے قابل عمل اور جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ٹریفک کی روانی بہتر بنانے ، جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال، اہم شاہراہوں کی مؤثر نگرانی اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد مزید یقینی بنانے کیلئے مربوط اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments