اسلام آباد کے ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری کا منصوبہ منظور

اسلام آباد کے ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری کا منصوبہ منظور

ہسپتالوں، بنیادی مراکزِ صحت، ڈسپنسریوں کے انفراسٹرکچر کا جامع جائزہ لیا جائے گا

اسلام آباد (ایس ایم زمان) وزارتِ قومی صحت نے وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں اور مراکزِ صحت میں حادثات سے بچاؤ اور طبی سہولیات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ منصوبے کا مقصد ہسپتالوں کے بنیادی ڈھانچے ، برقی و مکینیکل نظام اور مریضوں کی حفاظت سے متعلق امور کی بہتری یقینی بنانا ہے ۔منصوبے کے تحت ماہرین کی مشاورت سے ہسپتالوں میں فائر سیفٹی، ایچ وی اے سی (HVAC)، بائیومیڈیکل آلات، جدید ماڈیولر آپریشن تھیٹرز اور آئی سی یوز کا جائزہ لیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں تمام ہسپتالوں، بنیادی مراکزِ صحت (BHUs)، ماں اور بچے کی صحت کے مراکز (MNCH) اور ڈسپنسریوں کے انفراسٹرکچر کا جامع معائنہ ہوگا۔ فائر سیفٹی، بائیومیڈیکل آلات، برقی و مکینیکل نظام، ایچ وی اے سی اور خطرناک طبی فضلے کو تلف کرنے کے نظام کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔دوسرے مرحلے میں مسائل کے حل کے لیے تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن تیار کیے جائیں گے ، جن میں ہنگامی انخلا، فائر ڈیٹیکشن، فائر سپریشن، ایچ وی اے سی، برقی نظام اور میڈیکل گیس کی فراہمی کے نقشے شامل ہوں گے ۔ اصلاحات کو قلیل، درمیانی اور طویل المدتی مراحل میں نافذ کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...