مخالفین کے پروپیگنڈے کی اصل وجہ ترقیاتی کام ہیں، مرتضیٰ وہاب

مخالفین کے پروپیگنڈے کی اصل وجہ ترقیاتی کام ہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی(این این آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اولڈ سٹی ایریا کا دورہ کیا اور ایم اے جناح روڈ، نیپئر روڈ، لی مارکیٹ اور ۔۔۔

آئی آئی چندریگر روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام کو گمراہ کرنے والے سارا دن بولنے کی تلاش میں رہتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت میں مصروف ہے ۔ مخالفین کے پروپیگنڈے کی اصل وجہ شہر میں جاری ترقیاتی کام ہیں جس کی وجہ سے وہ سارا دن شور مچا رہے ہیں۔میئر کراچی نے کہا کہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور رواں سال تمام بڑی اسکیمیں مکمل کریں گے ، جس سے کراچی کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل اور ان کی شکایات سننے کے لیے اگلے ہفتے سے ای کچہری کا آغاز بھی کیا جارہا ہے ، جس کے ذریعے عوام کو براہِ راست اپنے مسائل پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...