خاتون کو مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر اغواء کرلیا

خاتون کو مبینہ طور پر اسلحہ  کے زور پر اغواء کرلیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے خیر وکوٹ میں گھر میں داخل ہوکر خاتون کو مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر اغواء کرلیا۔

 پولیس کے مطابق صبا بتول کی شادی چار پانچ سال قبل محمد اعجاز سے ہوئی تھی جو روزگار کے سلسلہ میں سعودی عرب میں مقیم ہے ، جبکہ صبا بتول میکے میں رہ رہی تھی۔ گزشتہ شام مبینہ طور پر حسنین ، نوید اور ایک نامعلوم مسلح شخص گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر صبا بتول کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے ۔ خاتون کی والدہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کئی روز تک صبا بتول کو واپس کرنے کا وعدہ کرتے رہے تاہم بعدازاں انکاری ہوگئے ، جس پر پولیس سے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...