انٹر امتحان :کامیاب طلبہ کاپنجاب کالج آمد پرشاندار استقبال

انٹر امتحان :کامیاب طلبہ کاپنجاب کالج آمد پرشاندار استقبال

ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز شہزاد رفیق، پرنسپل سلمان چٹھہ کی شرکت پنجاب کالجز گوجرانوالہ نے امسال بھی سب سے زیادہ پوزیشنز لیں:شہزاد رفیق

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )پنجاب کالجز گوجرانوالہ نے اپنی درخشاں روایات کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ رزلٹ 2026 میں مجموعی طور پر 13 پوزیشنز حاصل کر کے دیگر تعلیمی اداروں میں سے سب سے زیادہ پوزیشنز لینے کا اعزاز برقرار رکھا۔ کامیاب طلبہ کا پنجاب کالج کے کیمپس پہنچنے پر شاندار اور پروقار استقبال کیا گیا ۔طلبہ کو پرنسپلز اور وائس پرنسپلز نے گلدستے پیش کئے جبکہ کالج کے طلبہ نے تالیاں بجا کر اور گلاب کی پتیاں نچھاور کر کے والہانہ استقبال کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز گوجرانوالہ شہزاد رفیق، پرنسپل سلمان رئیس چٹھہ ، عالیہ صادق پرنسپل پنجاب کالج حافظ آباد، حافظ فہد سعید پرنسپل پنجاب کالج تتلے عالی، ارشاد شمشاد گادھی، ڈین یونیورسٹی کیمپس شاہد سلیم خواجہ، ہیڈ بی ایس پروگرامز شمیم اختر، وائس پرنسپلز ناظر حسین، اسد علی، عمران بٹ اساتذہ ،والدین اور طلبہ بھی موجود تھے ۔ طلبہ نے شاندار استقبال کرنے پر بے پناہ خوشی کا اظہار کیا ،وہ اپنے اساتذہ اور پرنسپلز کیساتھ فوٹو سیشن کرواتے رہے تاکہ خوشی کے لمحوں کو یادگار بنایا جا سکے ۔ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز شہزاد رفیق نے اس موقع پر کہا پنجاب کالجز گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے نتائج میں ہمیشہ ہی نمایاں رہا ہے اور اس سال بھی سب سے زیادہ پوزیشنز پنجاب کالجز نے ہی حاصل کی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہمارے اساتذہ اور طلبہ بھرپور محنت کیساتھ آئندہ اس سے بھی زیادہ بہتر نتائج کیلئے کوشاں رہیں گے اور کالج انتظامیہ انکی محنت میں شانہ بشانہ سرگرداں ہوگی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...