چیمبر الیکشن:کاغذاتِ نامزدگی جمع، بلامقابلہ انتخاب کاامکان

 چیمبر الیکشن:کاغذاتِ نامزدگی جمع، بلامقابلہ انتخاب کاامکان

شیخ غلام حسین ،ارشد مغل ، رانا فرحان کیخلاف کسی نے کاغذات جمع نہ کرائے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس الیکشن 2026-28 کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع، مخالفت میں کسی کی طرف سے کاغذات جمع نہ کرانے جانے پر عہدیداران کابلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے ۔ دو سالہ انتخابات کے حتمی و آخری مرحلے میں مرکزی عہدیداران کی نشستوں کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دئیے گئے ۔ الیکشن کمیشن کو صدر کیلئے شیخ غلام حسین جج، سینئر نائب صدر کیلئے ارشد مغل اور نائب صدر کیلئے رانا فرحان اصغر نے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں اور ان اہم عہدوں پر الیکشن کمیشن کو کسی دوسرے امیدوار کے کاغذات موصول نہیں ہوئے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے جسکے بعد کل تمام عہدیداران کی کامیابی کی حتمی منظوری پر اعلان کر دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...