محکمہ صحت سے متعلق حالیہ حکومتی فیصلوں پر پی ایم اے کا اظہار تشویش
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے )سندھ کے سابق جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد زمان بلوچ نے سندھ حکومت کی جانب سے محکمہ صحت سے متعلق حالیہ فیصلوں پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔۔۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کے بنیادی ڈھانچے اور اداروں کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے پی پی ایچ آئی اور غیر ضروری این جی اوز کے حوالے کر دیا گیا۔ ان اداروں میں بجٹ، اخراجات اور آفیسرز کی تعداد میں تو بے پناہ اضافہ کر دیا گیا لیکن عملی طور پر بنیادی صحت کے مراکزی کام اور عوام کے لیے سہولیات ختم ہو کر رہ گئی ہیں، اور اربوں روپے کے فنڈز کے باوجود کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آ رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments