اوورسیز ایمپلائمنٹ کے نام پر فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

اوورسیز ایمپلائمنٹ کے نام  پر فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(این این آئی)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے اوورسیز ایمپلائمنٹ کے نام پر فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم رئیس احمد علوی ولد اعجاز احمد نے شہری کو متحدہ عرب امارات میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر 7 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھیا لیے ۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعہ 22(بی) کے تحت درج کیا گیا ہے ۔دورانِ تفتیش یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم بطور اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر رجسٹرڈ نہیں تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...