ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی کارروائیاں،131 ملزمان گرفتار
کراچی(اے پی پی)سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ویسٹ طارق الہی مستوئی کی زیرقیادت ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے۔۔۔
131مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 20اقسام کی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، 706 گرام آئس، 205گرام چرس، 20گرام ہیروئن، 270کلو غیر ملکی گٹکا، 882کلو چھالیہ، 11 کلو تمباکو و جیلانی پوڈر، 575 کلو گٹکا ماوا، 14 موبائل فونز، 7موٹرسائیکلیں، 17 گاڑیاں اور نقدی برآمد کرلی ہے ۔ ترجمان کے مطابق ملزمان میں 26اسٹریٹ کریمنلز، 26منشیات فروش، 11 گٹکاماوا فروش اور دیگر جرائم میں ملوث شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments