چیئرمین بسم اللہ چیریٹی کا سندس فاؤنڈیشن کا دورہ ،امدادی چیک پیش

چیئرمین بسم اللہ چیریٹی کا سندس  فاؤنڈیشن کا دورہ ،امدادی چیک پیش

لاہور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین بسم اللہ چیریٹی (یوکے )علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے سندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ کیا۔

تھیلی سیمیا اور ہیموفیلیا میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی، تحائف تقسیم کیے اور بسم اللہ چیریٹی کی جانب سے امدادی انتظامیہ کے حوالے کیا۔سندس فاؤنڈیشن کے بانی و صدر یاسین خان،ڈائریکٹر فنانس علی رؤف، میڈٰکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عدنان گیلانی اور انتظامیہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ قاضی عبدالعزیز چشتی نے میڈیا سے گفتگو میں فاؤنڈیشن کی فلاحی خدمات کو سراہااورکہا سندس فاؤنڈیشن پاکستان بھر میں تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا اور خون کی دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو مفت علاج او سہولیات فراہم کر رہی ہے جو قابلِ تحسین خدمت ہے۔ مستحق مریضوں کی مدد اور انکے علاج معالجے کو یقینی بنانے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات اپنا کردار ادا کریں۔ دکھی انسانیت کی خدمت مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...