ڈاکٹر عبدالقدیر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب
محسن پاکستان کی خدمات سے ملکی دفاع ناقابلِ تسخیر بنانے میں مدد ملی:ساجد حسین
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ میں محسنِ پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیاجسکی صدارت ہسپتال ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ساجد حسین نے کی۔ تقریب میں اہم سیاسی، سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔شرکا نے ڈاکٹر عبدالقدیر کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی انتھک محنت، عزم اور صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔ انکی خدمات ہمیشہ قومی تاریخ کا روشن باب رہیں گی اور آنیوالی نسلوں کیلئے مشعلِ راہ ثابت ہونگی۔ ساجد حسین نے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پاکستان اور قوم سے محبت لازوال تھی۔ انہوں نے اپنی زندگی ملکی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے وقف کر دی۔ انکی بے مثال خدمات سے پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنانے میں مدد ملی اور دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔ وہ عظیم سائنسدان ہی نہیں بلکہ قومی جذبے ، حب الوطنی اور خدمتِ وطن کی علامت بھی تھے ۔ انکی زندگی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ خلوص، محنت اور ثابت قدمی سے قوموں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments