سی بی ڈی پنجاب کا ڈپلومیٹک انکلیو کی تیاریوں پر کام تیز
عمران امین کا باب ِ ڈسٹرکٹ،سی بی ڈی جھیل کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کے مطابق پنجاب کو عالمی سطح پر نمایاں شناخت دلانے اور بین الاقوامی سفارتی روابط و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب(سی بی ڈی پنجاب) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، نے سی بی ڈی باب ڈسٹرکٹ میں مجوزہ ڈپلومیٹک انکلیو کی تیاریوں پر کام تیز کر دیا ۔سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے بابِ ِ پاکستان سائٹ کا دورہ کیا اورمجوزہ ڈپلومیٹک انکلیو کیلئے جاری کے کام کا جائزہ لیا۔ انہیں منصوبے کی پیشرفت پربریفنگ دی گئی۔ سی بی ڈی پنجاب نے ڈپلومیٹک انکلیو کے ڈیزائن پر بھی کام شروع کر دیا تاکہ منصوبے کے ترقیاتی مراحل کو آگے بڑھایا جا سکے ۔ تقریباً 374کنال رقبے پر تعمیر ہونیوالا مجوزہ ڈپلومیٹک انکلیو پنجاب میں بین الاقوامی سفارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اہم منصوبہ ہے جس میں امریکا، چین اور دیگر ممالک کے سفارتی مشنز کیلئے سہولیات فراہم کرنے کا تصور پیش کیا گیا ہے ۔سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے کہا ڈپلومیٹک انکلیو صوبے کو بین الاقوامی سفارتی روابط اور سرمایہ کاری کیلئے اہم مرکز بنانے کی جانب نمایاں قدم ثابت ہوگا۔ عمران امین نے سی بی ڈی واک اورسی بی ڈی لیک کا بھی معائنہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال، ڈائریکٹر آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ سمیر آفتاب سیال ڈائریکٹرکنسٹرکشن آصف بابر اور متعلقہ شعبوں کے افسر بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments