یوتھ گیمز:سرکاری و نجی سکولز کے طلبہ کی شرکت یقینی بنانیکا فیصلہ
5نومبر تک ایک کروڑرجسٹریشنز کا ہدف ،سکول سربراہان کو نگرانی کرنے کی ہدایت
لاہور(خبر نگار)پنجاب یوتھ گیمز 2026-27 میں سرکاری اور نجی سکولوں کے طلبہ کی شرکت یقینی بنانے کا فیصلہ، ایک کروڑ رجسٹریشنز کا ہدف مقرر ،سکول سربراہان کو طلبہ رجسٹریشن کی خود نگرانی کرنیکی ہدایت جبکہ رجسٹریشن کا عمل 5 نومبر 2026 تک مکمل کرنے کا حکم دید یا گیا ۔ پی ای ٹی سمیت دیگر اساتذہ طلبہ اور والدین کو رجسٹریشن میں معاونت کرینگے ۔محکمہ تعلیم نے سی ای اوز ایجوکیشن کو سکولوں کیلئے مختص رجسٹریشن اہداف مکمل کرانے کی ہدایت کی ہے ۔تمام ڈپٹی کمشنرز یوتھ گیمز کی رجسٹریشن مہم کی نگرانی کرینگے ۔رجسٹریشن عمل کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے ضلعی اور سکول سطح پر اقدامات کیے جائینگے ۔ سرکاری ونجی سکولوں کی رجسٹریشن کا الگ الگ ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اہل طلبہ کی رجسٹریشن اور گیمز میں شرکت یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔یوتھ گیمز کیلئے متعلقہ تعلیمی حکام اور ضلعی انتظامیہ کو بھی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments