اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا سرچ آپریشن
کراچی(این این آئی)ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں غوثیہ بلوچ کالونی، سیکٹر ساڑھے گیارہ اورنگی ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر کیے گئے آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ بائیومیٹرک ڈیوائس کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی شناخت کی تصدیق بھی کی گئی۔آپریشن میں ایس ایچ او پاکستان بازار، پولیس نفری، خواتین اہلکاروں اور انٹیلی جنس عملے نے حصہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments