پولیس کی ہفتہ وار کارروائیاں،مقابلوں میں 6ڈاکو ہلاک،57گرفتار

پولیس کی ہفتہ وار کارروائیاں،مقابلوں میں 6ڈاکو ہلاک،57گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کے احکامات پر پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری۔پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 42 مقابلے ہوئے ، فائرنگ کے تبادلے میں 6 ڈاکو ہلاک اور 38 زخمی ڈاکوؤں سمیت 57 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔۔۔

 گرفتار ملزمان سے 53 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، 1 کار، 1 رکشہ اور 26 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز میں مجموعی طور پر 894 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف جاری مہم اور پولیس مقابلوں کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 11 کلو 79 گرام چرس، 7 کلو 866 گرام آئس، کرسٹال اور ہیروئن برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 150 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا، جبکہ  مجموعی طور پر چھینی اور چوری شدہ 44 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...