شمالی لاہور ٹریفک نظام بہتری،اپ گریڈیشن کا فیصلہ

شمالی لاہور ٹریفک نظام بہتری،اپ گریڈیشن کا فیصلہ

اَپ گریڈیشن کے تحت چوک ناخدا پر انڈر پاس بنے گا،ٹوکے والا ، شادباغ چوک کی ری ماڈلنگ، سڑکوں کی توسیع ہوگیایل ڈی اے نے تینوں مقامات کے پلان کوحتمی شکل دیدی، چوکوں کی ری ماڈلنگ پر1ارب 60کروڑ لاگت آئیگی

لاہور( شیخ زین العابدین )شمالی لاہور کے ٹریفک نظام میں بہتری کیلئے3 اہم انٹرسیکشنز کی اَپ گریڈیشن کا فیصلہ کر لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے ریلوے سٹیشن اَپ گریڈیشن پروجیکٹ کے تحت چوک ناخدا پر انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا۔ٹوکے والا چوک اور نیو شادباغ چوک کی ری ماڈلنگ کیساتھ سڑکوں کی توسیع اور بحالی بھی کی جائیگی۔ایل ڈی اے نے تینوں مقامات کے ترقیاتی پلان کوحتمی شکل دیدی، دونوں چوکوں کی ری ماڈلنگ پر ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کے قریب لاگت آئے گی۔ دستاویزات کے مطابق شمالی لاہور کے شہریوں کیلئے اہم پیش رفت، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے تین بڑے انٹرسیکشنز کی ترقی کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔منصوبے کے تحت چوک ناخدا پر انڈر پاس تعمیر کیا جائے گاجبکہ ٹوکے والا چوک اور نیو شادباغ چوک کی ری ڈلنگ کی جائیگی۔ تمام منصوبوں کیلئے فنڈز پنجاب حکومت فراہم کرے گی۔ٹوکے والا چوک پر ٹریفک کا دباؤ نمایاں ہے ، ٹوپوگرافک اینڈ ٹریفک سروے کے مطابق یہاں روزانہ 59 ہزار 619 گاڑیاں گزرتی ہیں۔ اس مقام پر سڑکوں کی توسیع اور چوک کی ری ماڈلنگ کیلئے 799.514 ملین روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔دوسری جانب نیو شادباغ چوک کی ری ماڈلنگ اور سڑکوں کی اپ گریڈیشن پر 799.790 ملین روپے لاگت آئیگی۔ مکھن پورہ اور شیخ جمال گلزار روڈ کی جانب جانے والی سڑکیں بھی منصوبے میں شامل ہیں۔ دونوں چوکوں کے ترقیاتی کاموں پر مجموعی طور پر ایک ارب 59 کروڑ 93 لاکھ سے زائد خرچ ہونگے ۔ایل ڈی اے نے تینوں انٹرسیکشنز کی اپ گریڈیشن کا پلان حتمی شکل دیدیا ہے ، منصوبے کی تکمیل سے شمالی لاہور کے اہم راستوں پر ٹریفک کی روانی بہتر ہونے کا امکان ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...