اقدام قتل کے دو مقدمات تین ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

اقدام قتل کے دو مقدمات  تین ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

میانوالی (نامہ نگار)اقدام قتل کے دو مقدمات تین ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد ۔تھانہ صدر میانوالی کی کاروائی، اقدام قتل کے 2 مقدمات میں گرفتار 3 ملزمان سے وقوعہ اسلحہ برآمد، مقدمات درج۔

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر میانوالی انسپکٹر عمر فاروق شاہ اور انکی ٹیم نے اقدام قتل کے دو مختلف مقدمات میں گرفتار 3 ملزمان سے مستعملہ وقوعہ اسلحہ برآمد کیا۔اقدام قتل کے ایک مقدمہ میں عامر ولد احمد خان سکنہ گلمیری سے رائفل 44 بور برآمد کی، احسن ولد سعید خان سکنہ گلیمری سے رائفل 44 بور کی۔جبکہ اقدام قتل کے ایک اور مقدمہ میں بلال ولد مظہر عباس سکنہ شہباز خیل سے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میانوالی میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...