تاجروں کو سمارٹ لاک ڈائون میں نرمی کی یقین دہانی

 تاجروں کو سمارٹ لاک ڈائون میں نرمی کی یقین دہانی

ڈپٹی کمشنر گجرات سے صدر چیمبر مظہر اعوان ، حاجی ناصر ،سفران ناظر کی ملاقات

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ڈپٹی کمشنر گجرات سے ملاقات کی، سمارٹ لاک ڈاؤن کے اوقات میں تبدیلی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک مظہر اعوان نے ، حاجی ناصر محمود گروپ لیڈر اور سفران ناظر نائب صدر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی سے ملاقات کی اور موجودہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران کاروباری مراکز، مارکیٹوں، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے کاروباری اوقات کے حوالے سے کاروباری برادری کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔

صدر گجرات چیمبر نے ڈپٹی کمشنر سے درخواست کی کہ مارکیٹوں اور کاروباری مراکز کے بند ہونے کا وقت رات 9 بجے سے بڑھا کر رات 11 بجے کیا جائے جبکہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو رات 12 بجے تک کاروبار کی اجازت دی جائے ۔ ملک مظہر اعوان نے بتایا کہ لاہور اور سرگودھا سمیت دیگر شہروں میں کاروباری اوقات میں اسی نوعیت کی سہولت دی گئی ہے اس لئے گجرات کی کاروباری برادری کو بھی یہ سہولت فراہم کی جانی چاہیے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے گجرات چیمبر کی سفارشات سے اتفاق کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ کاروباری اوقات میں تبدیلی گجرات چیمبر کی سفارشات کے مطابق کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...