تھل جیپ ریلی کے انتظامات بروقت مکمل کرنے کا حکم
تھل جیپ ریلی کے انتظامات بروقت مکمل کرنے کا حکم ڈپٹی کمشنر کی ترقیاتی منصوبوں میں قواعد کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر محمد جواد حیدر شاہ کی زیر صدارت تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے انتظامات، ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی اور ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوئے ، جن میں متعلقہ محکموں کو انتظامات بہتر بنانے اور ترقیاتی امور قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو محمد جواد حیدر شاہ کی زیر صدارت تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے انعقاد اور انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے نمائندوں، ڈی پی او منصور قمر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ صابر حسین شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سلمان ظفر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز محمد اسد علی، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو فرخ محمود، اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید ملک محمد اقبال لانگ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر محمد جواد حیدر شاہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی، ڈیزائن اور متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری کمیٹی ملک میثم رضا نے شرکا کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تمام امور قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ منصوبوں پر مؤثر انداز میں عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے ۔ علاوہ ازیں کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز کوٹ ادو محمد اسد علی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments