بیوٹیفکیشن پلان اور سرکاروی سکولوں میں تعلیمی سہولیات کاجائزہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کی زیر صدارت اہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عمر فاروق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میو نسپل سروسز ما جد بن احمد، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضاخان، سی او ایم سی مبشر کلیم گِل اور سی او ایجو کیشن نذیر حسین چھینہ نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف جاری ترقیاتی سکیموں، بیوٹیفکیشن پلان اور سرکاروی سکولوں میں تعلیمی سہولیات کاجائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ یو نیورسٹی روڈ اورشہر کی دیگر شاہراؤں پر گرین بیلٹس کی تعمیر کیلئے فوری لائحہ عمل تیار کیا جا ئے ۔انہوں نے سی ا وایم سی کو ہسپتال روڈ کے اطراف ٹف ٹائل کی تنصیب اور سول لائنز میں نو تعمیر شدہ فوڈ سٹریٹ کو فنگشنل کر نے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی ڈی ڈویلپمنٹ کو ہدایت کی کہ مریم نواز میڈیکل کالج سمیت تما م جاری ترقیاتی منصوبوں کی با قاعدگی سے ما نیٹرنگ کی جا ئے ۔انھوں نے ایم ڈی ستھرا پنجاب کو ہدایت کی کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام میں مزید بہتری لائی جا ئے ۔ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران کا پائی خیل اور داؤدخیل کا دورہ۔اسسٹنٹ کمشنر نے میانوالی کا لا باغ روڈ پر مختلف مسافرگاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس اور روٹ پرمٹس کو موقع پر چیک کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments