غیر اعلانیہ گیس لوڈشیڈنگ، کم پریشر، مہنگی ایل پی جی، گھریلو صارفین کو شدید مشکلات

غیر اعلانیہ گیس لوڈشیڈنگ، کم پریشر، مہنگی ایل پی جی، گھریلو صارفین کو شدید مشکلات

موسم سرما کی آمد کیساتھ ہی گیس بندش سے روزمرہ کی زندگی متاثر ،مہنگی ایل پی جی کم آمدن والوں اور سفید پوش طبقہ کیلئے اضافی بوجھ ،لوگ ہوٹلوں سے مہنگے داموں کھانا خرید نے پر مجبور

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہر اور گردونواح میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے باعث گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، مہنگی ایل پی جی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا جس سے گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو گیا ،لوگ ہوٹلوں سے مہنگے داموں کھانا خرید نے پر مجبور ہوگئے ۔ موسم سرما نے پوری طرح دستک بھی نہیں دی کہ گیس کی بندش نے روزمرہ زندگی متاثر کرنا شروع کر دی ، اگر سردیوں کی آمد سے قبل یہ صورتحال ہے تو موسم سرما میں گھریلو صارفین کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صارفین کے مطابق پہلے ہی مہنگائی نے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کر رکھا ہے ، ایسے میں گیس کی عدم دستیابی نے گھریلو اخراجات کا بوجھ مزید بڑھا دیا۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ متبادل ایندھن ایل پی جی بھی مہنگے داموں فروخت ہونے کے باعث عام صارفین کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے ،کم آمدنی والے اور سفید پوش خاندانوں کیلئے روزمرہ کے کھانے پکانے کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا۔ صارفین نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم ، گیس کے پریشر میں بہتری لانے کا مطالبہ کیاہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...