ستھرا فیصل آباد ،صفائی نظام مزید مؤثر بنایا جائے : ڈپٹی کمشنر

ستھرا فیصل آباد ،صفائی نظام مزید مؤثر بنایا جائے : ڈپٹی کمشنر

غیر فعال اور خراب مشینری کو فوری طور پر مرمت کرکے قابلِ استعمال بنایا جائے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت صاف ستھرا فیصل آباد کے حقیقی ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے صفائی کے نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جائے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے صفائی کی صورتحال میں واضح بہتری یقینی بنائی جائے ۔یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق نے ستھرا پنجاب پروگرام کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز انور علی کانجو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز رشد اقبال، ایم ڈی ستھرا پنجاب عمران شمس، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عثمان غنی، اسسٹنٹ کمشنر سٹی رنگزیب گورائیہ، اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل شہزاد سمیت دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے سو فیصد افرادی قوت کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور صفائی کے لیے درکار مشینری کی کمی فوری طور پر دور کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر فعال اور خراب مشینری کو فوری طور پر مرمت کرکے قابلِ استعمال بنایا جائے تاکہ فیلڈ میں صفائی کے آپریشن کے دوران کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...