ایف ڈی اے کا غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن
4 سکیموں میں غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا ، دفاتر کو سیل کر دیا گیا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) محمد آصف چودھر ی کی ہدایات پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس ضمن میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں قائم چار غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچے مسمار اور دفاتر سربمہر کر دیے ۔ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ٹو اسماء محسن کی زیر نگرانی اسسٹنٹ انفورسمنٹ آفیسر اسلم گجر اور دیگر متعلقہ عملے پر مشتمل ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں ہاؤسنگ سکیموں کا معائنہ کیا۔ اس دوران چار ہاؤسنگ سکیمیں قوانین اور ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر قائم پائی گئیں۔ایف ڈی اے ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ سکیموں میں موجود غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا اور وہاں قائم دفاتر کو سیل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments