اہلکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات جاری، ڈی پی او
کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے :ڈاکٹر نوید عاطف
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کے احکامات پر پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور صحت سمیت بچوں کی تعلیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ڈی پی او نے اہلکاروں کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے اہلکاروں کو اپنی ذمہ داریاں تندہی اور دیانت داری سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے اور محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments