حافظ آباد 2:نئے روٹس پر گرین بسیں چلانے کا اعلان

حافظ آباد 2:نئے روٹس پر گرین بسیں چلانے کا اعلان

حافظ آباد سے کولو تارڑ اور حافظ آباد سے ونیکے تارڑ سروس دی جائیگی:سائرہ تارڑ

حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کوآرڈی نیٹر، رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے حافظ آباد کے عوام کیلئے 6 نئی گرین بسیں پہنچ چکی ہیں اور جلد 2 نئے روٹس پر بھی گرین بسیں چلائی جائینگی،ایک ہفتہ تک حافظ آباد سے کولو تارڑ اور حافظ آباد سے ونیکے تارڑ روٹ پر گرین بس سروس شروع کر دی جائیگی۔گرین بس سروس کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سید حسین بہادر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اقصیٰ ریاض،سی او ایم سی اکرام اﷲ سندھو و دیگر شریک تھے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حسین بہادر کا کہنا تھا کہ گرین بس سروس کے نئے روٹس پر مسافر کے لیے بس سٹینڈ کی تیاری کا کام شروع کیا جارہا ہے اس سے قبل حافظ آباد سٹی اور حافظ آباد سے جلاپور بھٹیاں تک الیکٹرک گرین بس سروس کے ذریعے عوام کو آرام دہ اور بہترین سفری سہولیت دستیاب ہے اور آنے والے چند دنوں میں مزید 6گرین بسیں دو روٹس پر چلا دی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...