سندس فاؤنڈیشن اور بی بی ایم ٹی کی خون کی بیماریوں پر آگاہی

سندس فاؤنڈیشن اور بی بی ایم ٹی کی خون کی بیماریوں پر آگاہی

طبی ماہرین نے تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا، اینیمیا اور لیوکیمیا کی روک تھام پر تبادلۂ خیال کیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)سندس فاؤنڈیشن اور بی بی ایم ٹی کے اشتراک سے خون کی بیماریوں کے حوالے سے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد ۔ طبی ماہرین نے تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا، اینیمیا اور لیوکیمیا سمیت خون کی دیگر مختلف بیماریوں کی روک تھام، بروقت تشخیص، علاج اور عوامی آگاہی کی اہمیت پر تبادلۂ خیال کیا۔ماہرین نے کہا خون کی بیماریاں پاکستان میں صحتِ عامہ کا اہم مسئلہ ہیں۔ انکے مؤثر تدارک کیلئے عوام میں آگاہی پیدا کرنے ، جدید تشخیصی سہولیات وبروقت علاج کی سہولیات دینے اور طبی اداروں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ خاص طور پر تھیلی سیمیا جیسی موروثی بیماریوں کی روک تھام کیلئے شادی سے پہلے کیریئر اسکریننگ اور جینیاتی مشاورت بارے آگاہی اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔ عالمی ادارۂ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں بڑی تعداد میں افراد اینیمیا سے متاثر ہیں جبکہ لیوکیمیا سمیت خون کے سرطان کی مختلف اقسام بھی صحتِ عامہ کیلئے بڑا چیلنج ہیں۔ پاکستان میں بھی تھیلی سیمیا اور دیگر خون کی بیماریوں سے متاثرہ مریضوں کو علاج، ادویات، خون کی محفوظ فراہمی اور مسلسل طبی نگہداشت کی ضرورت رہتی ہے ۔ورکشاپ میں جناح ہسپتال کے شعبۂ پیتھالوجی کی سربراہ ڈاکٹر شبنم بشیر، ڈین فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز، امیرالدین میڈیکل کالج ڈاکٹر صائمہ فرحان، گائناکالوجسٹ ڈاکٹر یاسمین احسان، ایس آئی ایم ایس کی ہیماٹولوجسٹ ڈاکٹر اسما، کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شازیہ عدنان، ڈاکٹر احسن، ڈاکٹر حسیب، ڈاکٹر یعقوب اور ڈاکٹر عنبر الیاس نے شرکت کی۔اس موقع پر بی بی ایم ٹی کی جانب سے نوید نور، سندس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر فنانس علی رؤف، ایڈمنسٹریٹر ایم یعقوب اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عدنان گیلانی بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...