کمشنر کی سمبڑیال میں کھلی کچہری ،شکایات کے ازالے کا حکم
محکمہ مال، ستھرا پنجاب، میونسپل کمیٹی، پیرا فورس، زراعت، جنگلات سے متعلق شکایات
سمبڑیال(نامہ نگار، سٹی رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ محمد علی نے سمبڑیال میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عباس ذوالقرنین اور اسسٹنٹ کمشنر عدنان بشیر نے بھی شرکت کی۔ کھلی کچہری میں محکمہ مال، ستھرا پنجاب، میونسپل کمیٹی، ضلع کونسل، لوکل گورنمنٹ، پیرا فورس، زراعت، جنگلات، ہائی وے اور لینڈ ریکارڈ سے متعلق شکایات پیش کی گئیں، کمشنر محمد علی نے شہریوں کی درخواستیں ذاتی طور پر وصول کرکے سماعت کی اور متعلقہ افسر وں کو طلب کرتے ہوئے فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن کا مقصد شہریوں کے مسائل کا فوری حل اور سرکاری محکموں کی جوابدہی یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ افسر درخواستوں پر جاری احکامات پر عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کریں، روزانہ کی بنیاد پر دفاتر میں شہریوں کے مسائل سنیں اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنائیں۔ سمبڑیال بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کھلی کچہری کے انعقاد پر کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments