سانگھڑ:مقتول ٹیچر کی لاش سمیت دوسرے روز بھی دھرنا

سانگھڑ:مقتول ٹیچر کی لاش سمیت دوسرے روز بھی دھرنا

ورثا کا بابر ہنگورجو کے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کااعلانمحراب پور:حادثے میں خاتون ہلاک، زخمی طالبہ چل بسی، نوجوان کی خودکشی

سانگھڑ، محراب پور (نمائندگان)سانگھڑ کی تحصیل کھپرو میں دورانِ ڈکیتی قتل ہونے والے استاد بابر علی ہنگورجو کے ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری رکھا۔ ورثا نے مطالبہ کیا کہ استاد بابر ہنگورجو کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ انہوں نے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ دو روز گزرنے کے باوجود قاتلوں کی گرفتاری نہ ہونے پر وہ شدید پریشانی اور غم و غصے میں مبتلا ہیں۔ دوسری جانب پ ٹ الف کے مطالبات کی منظوری کیلئے اساتذہ نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا، انہوں نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی بھی دی ہے۔

ادھر محراب پور میں بھریا روڈ تھانے کی حدود میں ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر مسمات مزمل زوجہ طالب حسین آرائیں جاں بحق ہو گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کا تعلق گاؤں لعل الدین آرائیں سے تھا۔ ادھر محبت ڈیرو جتوئی تھانے کی حدود میں دو روز قبل درجہ دوئم کی سات سالہ طالبہ سویرا قریشی بنت علی اکبر قریشی گھر کے باہر تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی تھی، جو اسپتال میں دم توڑ گئی۔ سگیوں شہر کے رہائشی رحمت اللہ کلہوڑو ہوٹل والے کے بیٹے عرفان کلہوڑو نے گھریلو ناراضگی پرزہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کر لیا،لڑکے کی خودکشی سے گھر میں کہرام مچ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...