جامعہ کراچی کا رہائشی نوجوان چار روز سے لاپتا

جامعہ کراچی کا رہائشی  نوجوان چار روز سے لاپتا

کراچی (این این آئی)جامعہ کراچی کے کیمپس اسٹاف ٹاؤن کا رہائشی 18 سالہ نوجوان محمد عثمان چار روز گزرنے کے باوجود لاپتا ہے ، جس کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ مبینہ ٹاؤن میں درج کرادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے وائس چانسلر آفس کے سابق ڈرائیور قدر داد کا چھوٹا بیٹا محمد عثمان 16 اکتوبر کو مکان نمبر ای 67 سے اپنی والدہ کی ادویات لینے سنی میڈیکل سینٹر کی فارمیسی گیا تھا، تاہم واپس نہیں آیا۔ اہل خانہ کے مطابق اسی روز شام 6 بج کر 32 منٹ پر تھانہ مبینہ ٹاؤن کی حدود میں واقع جامعہ کراچی کے قریب ایوب گوٹھ میں ماروی اسٹور کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسے آخری مرتبہ دیکھا گیا تھا۔محمد عثمان کے بڑے بھائی عدنان عباس نے بھائی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...