جامعہ اردو کی لیبارٹری میں آتشزدگی، درجنوں کمپیوٹرز جل کر خاکستر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی جامعہ اردو کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کی لیبارٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں درجنوں کمپیوٹرز جل کر خاکستر ہوگئے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس نے لیبارٹری میں موجود کمپیوٹرز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی۔ فائر فائٹرز نے کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا، تاہم آتشزدگی کے باعث لیبارٹری میں موجود درجنوں کمپیوٹرز جل کر تباہ ہوگئے ۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے ۔ آگ پر قابو پانے کے بعد لیبارٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کے خدشے کو ختم کیا جاسکے ۔واقعے کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصان کا حتمی تخمینہ سامنے نہیں آیا۔ نقصان کی تفصیلات بھی سامنے آنا باقی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments